Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعلی اکاؤنٹس اور مضاربہ اسکینڈل کے 24 ملزمان کی ضمانت پر رہائی کا حکم

شائع 26 مارچ 2020 09:10am

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس اور مضاربہ اسکینڈل کے 24 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے جعلی اکاؤنٹس اور مضاربہ اسکینڈل کے 24 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے کوروناوائرس ایمرجنسی کے پیش نظر 24 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ضمانت پر رہا ہونے والوں میں جعلی اکاؤنٹس کے مرکزی ملزمان حسین لوائی، نجم الزمان، طحہ رضا، مصطفی ذوالقرنین مجید، خواجہ محمد سلیمان، فیصل ندیم، امان اللہ، ڈاکٹر ڈنشاہ شامل ہیں۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب حسن اکبر تارڑ نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی۔