Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس ہلاکتیں، اسپین نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا

اپ ڈیٹ 26 مارچ 2020 05:17pm

ملک اسپین میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اسپین میں صرف بدھ کے روز 738 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔ اس ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3434 ہوچکی ہے۔ یہ تعداد چین سے بھی زیادہ بنتی ہے۔ چین میں اس وائرس کی وجہ سے اب تک 3285 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دنیا میں ابھی تک سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی ہے۔ وہاں اس مہلک وائرس کی وجہ سے 6820 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد میں بھی بیس فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس طرح وہاں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 47 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں مریضوں کی تعداد اس قدر زیادہ ہو جانے کی وجہ سے متعدد ہوٹلوں کو بھی عارضی ہسپتالوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ میڈرڈ میں ایک آئس کریم رکھنے والے گودام کو مردہ خانے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اٹلی اور اسپین میں زیادہ ہلاکتوں کی وجہ سے تدفین کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ تدفین کی تقریبات میں لوگوں کی شرکت کو بھی انتہائی محدود رکھا جا رہا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اس مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد امریکا میں انتہائی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ایسے خدشات ہیں کہ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہو جائے گی۔