Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

شائع 26 مارچ 2020 05:40am

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے اور صبح سويرے بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگيا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کلفٹن، ڈیفنس، اورنگی ٹاؤن کورنگی، نارتھ کراچی، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا، بلدیہ ٹاؤن، گوليماراور صدر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی۔

بارش کے باعث صبح کے وقت درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج اور کل دن کے وقت بوندا باندی اور رات میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سہ پہر کے وقت بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی تھی۔