Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویڈیو وائرل، عامر لیاقت اپنے ہی لیڈر کے معاشی پیکج کا مذاق اڑانے لگے

اپ ڈیٹ 26 مارچ 2020 03:35pm

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت ریلیف پیکج پر اپنے ہی لیڈر کا مذاق اڑانے لگے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا، جس میں ہر غریب گھر کو تین ہزار روپے کیش دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

تاہم رہنما تحریک انصاف اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین اپنے ہی لیڈر کا مذاق بنانے لگے ہیں۔

عامر لیاقت کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت اپنی اہلیہ کے ساتھ اداکار مانی اور حرا کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کر رہے ہیں۔

بات چیت کے دوران عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے غریب عوام کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کیا، جس کے تحت ہر غریب خاندان میں تین ہزار روپے تقسیم کئے جائیں گے۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ تین ہزار روپے اتنے پیسے ہیں کہ آپ نہ صرف اپنی بلکہ کسی دوسرے کی مدد بھی کرسکتے ہیں،انہی تین ہزار روپے سے آپ بے سہارا بچوں کی کفالت بھی کر سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ آپ کسی بچی کا جہیز کا سامان خریدنا چاہتے ہوں تو تین ہزار روپے آپ کے کام آئیں گے۔ اس لئے غریب عوام کو چاہیے کہ ان تین ہزار روہے کو سنبھال کر رکھیں۔

عامر لیاقت کی باتوں پر ان کی اہلیہ اور حرا اور مانی قہقے لگاتے رہے۔