Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیر ممالک کو سود کی ادائیگی موخر کرنے کی ہدایت

شائع 25 مارچ 2020 07:38pm

ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف نے امیر ممالک کو غریب ممالک کیلئے سودی رقم کی ادائیگی مؤخر کرنے کی ہدایت کردی،۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امیر ممالک ۔ غریب ممالک سے ابھی سود نہ لیں، اس اقدام سے غریب ممالک کو کورونا سے نمٹنے اور معاشی ضروریات کے تعین میں مدد ملے گی،۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ وقت ترقی پذیر ممالک کو ریلیف دینے کا ہے، جی ٹوئنٹی ممالک ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے تعین کیلیے مشاورت کریں، ایسے ممالک کی نشاندہی کی جائے جو اس وقت سود کی ادائیگی کے قابل نہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ  غریب ممالک کو معاشی ضرریات کے تعین میں بھی مدد ملےگی،جی ٹوئنٹی ممالک ورلڈ بینک اورآئی ایم ایف سے ریلیف ک تعین کیلئے مشاورت کریں، ۔