Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا: کورونا، ہلاکتیں 784 ہوگئیں

شائع 25 مارچ 2020 02:39pm

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 784 ہوگئی جبکہ امریکی سینیٹ نے 2 ٹریلین ڈالر کا امدادی پیکج منظور کرلیا۔

معشیت کو سہارا دینے کے لیے امریکی سینیٹ نے دو ٹریلین ڈالرکا بل منظورکرلیا۔

ڈھائی سو ارب ڈالر براہ راست عوام کو بھی ادا کیے جائیں گے۔ امریکا میں وائرس سے اب تک سات سو چوراسی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

معاشی بحالی کے لیےامریکی سینیٹ کا ایک اوراقدام سامنے آیا ہے اور   قانون سازوں نے دو ٹریلین ڈالر کا بل منظورکرلیا۔

بل کےتحت تقریبا ڈھائی سوارب ڈالر عوام کے اکاؤئنٹس میں منتقل کیےجائیںگے۔

امریکا میں کوروناوائرس کے باعث مجموعی ہلاکتوں کی تعداد سات سو ستر سے بڑھ گئی،   جبکہ مجموعی کیسز بھی چوون ہزار آٹھ  سو سے زائد ہوگئے ، وائرس سے نیویارک سب سے زیادہ متاثر ہے۔

گورنر نے ابتر صورتحال پرمتعلقہ   طبی سامان کی فراہمی کی اپیل کردی۔    امریکی نیوی کاجہاز بھی خدمات  فراہم کرنےکےلیے روانہ کردیا گیا ۔

سنگین صورتحآل کے باعث عالمی ادارہ صحت نےبھی خبردارکردیا ہے کہ امریکا کورونا وائرس کا اگلابڑاہدف بن سکتاہے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیل  کردی۔