Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں لاک ڈاون مزید سخت، جگہ جگہ ناکے

شائع 25 مارچ 2020 02:29pm

کراچی میں لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیا ہے، جگہ جگہ ناکے لگادیے گئے ہیں جہاں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود ہے، ہر آنے جانے والے سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

سندھ حکومت کے احکامات کے بعد   کراچی میں عملی اقدامات شروع ہوگئے   جگہ جگہ سڑکوں پر ناکے، سڑکوں پررکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔

ہر ناکے پر پولیس اور رینجرز کے جوان تعینات ہیں  جو ہر آنے جانے والے سے پوچھ تاچھ کرتے ہیں۔

  کھانے پینے کی اشیا کے گاڑیوں کو  شہر میں داخلے اور سفر کرنے کی اجازت ہے۔

  لازمی سروسز والوں کو  شناخت کے بعد جانے دیا جارہا ہے، شہر کی سڑکوں پر کچھ رکشے اور ٹیکسیاں بھی چل رہی ہیں۔

  سیکیورٹی کے سخت اقدامات کے باعث  سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔

  سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ عوام گھروں میں رہیں اور  بلا ضرورت باہر نہ نکلیں،   اپنی اور اپنے اہل خانہ کی صحت کا خیال رکھیں۔