کورونا وائرس کیخلاف جنگ، علماء اکرام کی اہم ہدایات
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں علما بھی میدان میں آگئے۔ گورنر ہاؤس سندھ میں علما نے پریس کانفرنس میں عوام کو ہدایات جاری کیں۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا مساجد میں باجماعت نماز جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید اپیل کی کہ نابالغ بچے مسجد نہ آئیں۔ شہری اپنے گھروں سے وضو کر کے آئیں گے۔ وائرس کے شبے والے افراد مسجد نہ آئیں۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا بہت سے علما کرام سے فون پر رابطہ ہوا ہے۔ ہمیں اپنے گناہوں پر معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔ پوری دنیا میں کورونا وائرس نے تباہی مچادی۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت سے علماء کرام سے فون پر رابطہ ہوا،مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ اپنے گناہوں پر معافی مانگنے کی ضرورت ہے، پوری دنیا میں کورونا وائرس نے تباہی مچادی، مساجد میں باجماعت نماز جاری رہے گی۔
Comments are closed on this story.