Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں میڈیا کے دباو پر لاک ڈاون کیا، عمران خان

شائع 25 مارچ 2020 02:23pm
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان ے کہا ہے کہ کورونا پر ہمیں خوف سے کوئی فیصلہ نہیں کرنا، میڈیا کے دباو میں آکر پنجاب، خیبر پختونخوا اور دوسری جگہوں پر لاک ڈاون کیا۔

وزیراعظم عمران خان پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کررہے تھے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی قسمیں ہیں،ہمیں خوف میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ   ٹرانسپورٹ بند نہیں کرنا چاہیے،آمدورفت پر پابندی سے مسائل بڑھیں گے۔ سندھ کا خیال ہے ایک قدم اور آگے جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  میڈیا کے دباؤ میں آکر  پنجاب، خیبرپختونخوا اوردوسری جگہوں پر لاک ڈاؤن کیا گیا۔

وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ تفتان ایک ویرانہ ہے جہاں سہولت پہنچانا بہت مشکل تھا، فوج کی مدد سے انتظامات کئے۔ نو لاکھ لوگوں کی اسکریننگ کرچکے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف ایک سو ترپن لوگوں کو رابطوں کی وجہ سے کورونا پھیلا،باقی تمام کیسز باہر سے آئے ہیں۔