Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ بوم بوم آفریدی کے معترف

شائع 25 مارچ 2020 12:30pm

بھارت کے سابق اسٹار اسپنر ہربھجن سنگھ پاکستان کے سابق کپتان بوم بوم شاہد خان آفریدی کے انسان دوستی جذبے کے معترف ہوگئے۔

ہربھجن سنگھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شاہد آفریدی کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور اُن کے فلاحی کاموں کو سراہا۔

انہوں نے لکھا کہ شاہد آفریدی انسانیت کیلئے عظیم کام کررہے ہیں، خدا ہم سب پر رحم فرمائے۔ انہوں نے دنیا کی خیریت کیلئے دعا بھی کی۔

اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے ہربھجن سنگھ کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ انسانیت ہر چیز سے بڑھ کر ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس وقت دنیا کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ کوویڈ 19 سے پیدا ہونے والی صورتحال میں ہر ممکن طریقے سے غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کی جائے۔

واضح رہے کہ بوم بوم آفریدی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ایک فاؤنڈیشن چلاتے ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے ان دنوں مزید بڑھ چڑھ کر غریبوں اور ناداروں کی مدد کررہے ہیں۔