Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے پاک فوج کی میڈیکل ٹیم کی خصوصی وردی

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2020 07:25am

کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے میدان میں اترنے والی پاک فوج کی میڈیکل ٹیم کی خصوصی وردی سامنے آگئی ہے۔

یہ ایک Hazmat سوٹ ہے جو کیمیکل وار فئیر پروٹیکٹو گئیر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

پاک فوج کو وزارت داخلہ کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔

پاک فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کیلئے طلب کیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کی شام کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی تھی جس کے شرکا نے ویڈیو لنک کے ذریعے اس میں شرکت کی تھی۔ کانفرنس میں فیصلہ ہوا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاک فوج ہر ممکن تعاون کرے گی۔