مئیر کی لاک ڈاؤن میں باہر نکلنے والوں کو آگ لگانے کی دھمکی
روم: اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء انتہائی سنگین ہو چکی ہے، لیکن اس کے باوجود شہری گھروں سے باہر نکلنے سے باز نہیں آ رہے۔
شہریوں کے اس رویے سے تنگ آئے شہروں کے میئرز نے اب انہیں سنگین دھمکیاں دینی شروع کر دی ہیں۔
"I stopped him and said, 'Look, this isn't a movie. You are not Will Smith in I Am Legend. Go home."
This is the updated compilation of Italian Mayors losing it at people violating #Covid19 quarantine. Yes, subtitles are accurate. pic.twitter.com/60V4Csuonb— 🌈 (@protectheflames) March 22, 2020
نیشنل پوسٹ کے مطابق مختلف شہروں کے میئرز نے اپنے شہریوں کے نام پیغامات جاری کیے ہیں، جن میں دھمکی دی گئی ہے کہ جو شخص آئسولیشن میں نہیں رہے گا اور گھر سے باہر نکلے گا اسے پولیس بھیج کر جلا دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق کیمپانیا کے میئر ونسنزو ڈی لوکا نے ایک فیس بک پوسٹ میں شہریوں کو دھمکاتے ہوئے کہا ہے کہ 'مجھے خبریں مل رہی ہیں کہ لوگ گھروں میں نہیں بیٹھ رہے اور کچھ تو گریجویشن پارٹیاں دے رہے ہیں۔ میں ان لوگوں کو خبردار کر رہا ہوں کہ ہم پولیس کو فلیم تھرور (Flame Thrower) دے رہے ہیں تاکہ جو شخص گھر سے باہر نظر آئے پولیس اہلکار اسے آگ لگا کر جلا دیں۔'
Comments are closed on this story.