Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

قرنطینہ میں جانے کے بعد شوبز شخصیات کی دلچسپ ویڈیوز وائرل

اپ ڈیٹ 24 مارچ 2020 04:57pm

دنیا بھر میں کورونا وائرس نے تباہی مچادی ہے، اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے اس وقت دنیا کے کئی ملکوں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے جبکہ عوام سمیت کئی نامور شخصیات نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

خود کو قرنطینہ کرنے کے بعد فنکاروں اور دیگر معروف شخصیات نے اپنے مداحوں کو نہ صرف گھر پر رہنے کی تاکید کی ہے بلکہ وہ اپنی مصروفیات کی دلچسپ ویڈیوز بھی شیئر کررہے ہیں۔

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے یاسر حسین اور اقرا عزیز نے مداحوں سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں یاسر حسین اپنی اہلیہ اقرا عزیز کی چوٹی بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

How are you all spending your time at home⁉️

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz) on

اس کے علاوہ پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کی صاحبزادی اپنے والد کے بالوں کی پونی بنارہی ہیں جبکہ خود وسیم اکرم اپنی بیٹی کا چشمہ پہن کر بیٹھے ہوئے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

اس کے علاوہ جویریہ سعود کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، اس ویڈیو میں وہ اپنے گھر کے بچوں کے ہمراہ لالا چیلنج کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

LaLaLa challenge👊👍👎✋🏻✌️🤞👌🤙👍

A post shared by Javeria Saud (@javeria_saud_official) on

اداکارہ مایا علی نے بوریت بھگانے کیلئے اپنے گھر کی صفائی شروع کردی ہے۔

اس کے علاوہ مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر، ان کے شوہر یاسر نواز اور بچے بھی گھر کی صفائی کرکے اپنا وقت گزار رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

Family time.cleaning time

A post shared by Nida Yasir (@itsnidayasir.official) on