Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس کا شکار نوجوان "بے وفا گرل فرینڈ" پر چھینک کر فرار

بھارت میں کورونا وائرس کو ابھی بھی سنجیدہ نہیں لیا جا رہا اور لوگوں کی جانب سے مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا...
اپ ڈیٹ 24 مارچ 2020 05:00am

بھارت میں کورونا وائرس کو ابھی بھی سنجیدہ نہیں لیا جا رہا اور لوگوں کی جانب سے مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

لوگ اس قدر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس کے حوالے سے مختلف میمز ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

یہاں تک کہ ایک نوجوان نے غیرسنجیدگی کی حد ہی کر دی۔ بھارت کی ریاست ہریانہ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں نوجوان نے دھوکا دینے والی گرل فرینڈ سے کورونا وائرس کے ذریعے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 30 کروڑ بھارتیوں کی ہلاکت کا خدشہ

رپورٹ کے مطابق نوجوان کو اس کی گرل فرینڈ نے دھوکا دیا تھا۔ بھارتی نوجوان میں گزشتہ دنوں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اس نے گرل فرینڈ سے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا اور اس پر چھینک کر فرار ہوگیا۔

اس واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے کیونکہ یہ وائرس ایسے ہی ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔

پولیس کی جانب سے نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے یا نہیں اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف قسم کی آراکا اظہار کیا جا رہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے انوکھے واقعات بھارت میں ہی پیش آسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایک ڈاکٹر کے مطابق بھارت میں کم از کم 20 فیصد آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہو گی، جس کا مطلب 30 کروڑ افراد ہیں۔

ڈاکٹر رامانن نے بتایا کہ ہر پانچ میں سے ایک شخص وائرس سے بری طرح متاثر ہو گا یعنی چالیس سے پچاس فیصد افراد سنجیدہ حالت میں ہوں گے اور انھیں ہسپتال میں داخل کروانے کی ضرورت پڑے گی۔