Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

گینگ وار کا تالا توڑ ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، لاکھوں روپے نقدی برآمد

شائع 23 مارچ 2020 04:23pm

کراچی: کروناوائرس سے بچاؤکے لیے حکومتی اعلان کے بعد سڑکوں پرسناٹے، گینگ وارکارندے نے واردات انجام دینے کے لیے بھیکاری کاروپ دھارلیا۔

جوڑیازار میں گودام کاتالاتوڑکرصفایاکرنیوالا گینگ وارتالاتوڑملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کروناسے بچاؤکے لیے ملزم کوبھکاری سمجھ کرروکنے کااشارہ کیاتوملزم نے دوڑ لگادی۔ ملزم کاتعاقب کرکے بورے کی تلاشی لی گئی تولاکھوں روپے نقددی اورقیمتی سامان برآمد ہوا۔

ملزم نورمحمدعرف نوراکاتعلق گینگ وارسے ہے، ملزم نے گزشتہ شب سڑک پرسناٹادیکھ کرسرف کے گودام کے تالے توڑ کرواردات انجام دی۔