Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا، شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ،ڈی جی آئی ایس پی آر

اپ ڈیٹ 23 مارچ 2020 03:37pm

 

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کرلیا ہے۔ایک آفت نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔  کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  انٹرسٹی ٹرانسپورٹ صرف فوڈ سپلائی چین کیلئے استعمال ہوگی، تمام ایئر پورٹس 4 اپریل تک بین الاقوامی فلائٹس کیلئے بند رہیں گے، صوبائی حکومتیں اپنے اپنے صوبے میں ہدایت نامے جاری کریں گے، اصل بارڈر انسان اور کورونا وائرس کے درمیان ہے جس پر قابو پانا ہے،۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  یہ مشکل اور سخت فیصلے کرنے کا وقت ہے، کورونا وائرس کیخلاف آئسولیشن سے بھی زیادہ کوآپریشن ہے، دنیا نے زلزلے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اس قوم کو دیکھا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے تمام اہل وطن کو یوم پاکستان  کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ   آج ہی کے دن ہمارے اسلاف نے دنیا کا نقشہ بدل دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  کے مطابق  آج تمام اکابرین کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ  آج ہمیں ایک نیا چیلنج درپیش ہے، ایک آفت نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےرکھا ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  ترقی یافتہ ممالک بھی کورونا کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں،ایک بار مضبوط پاسکتان کیلئے یکجا ہونا ہے، پاکستان کو چینلجز درپیش ہیں،چینلجز کا مقابلہ کر کے ہی قومیں ابھرتی ہیں۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  افواج پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے،ہم تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کرلیا ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر بھاری تعیناتی کے باوجود آرمی چیف نے ڈپلائمنٹ کا حکم دیا،اسپتال اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والی دکانیں اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔