پنجاب: کورونا ، متاثرین کی تعداد246 ہوگئی
پنجاب کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو سو چھیالیس تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے بھی اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے چودہ روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے3افراد جاں بحق ہوئے۔ کراچی اور بلوچستان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا جکہ گلگت بلتستان میں کوروناکےخلاف کام کرنیوالےڈاکٹرجاں بحق ہوئے۔
ملک میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف صوبائی حکومتیں الگ الگ اقدامات اٹھارہی ہیں اور اسی سلسلے میں سندھ حکومت نے صوبے میں 15 روز کا لاک ڈاؤن کردیا ہے۔
مذکورہ وائرس سے اس وقت سب سے زیادہ متاثر بھی سندھ کا صوبہ ہی ہے جہاں ابھی تک 352 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
انہیں کیسز کی تعداد کو دیکھتے ہوئے اور وائرس مزید افراد میں منتقل ہونے سے روکنے کے لیے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔
Comments are closed on this story.