Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی نے کراچی ہائی پرفارمنس سینٹر عارضی قیام گاہ میں بدل دیا

شائع 23 مارچ 2020 01:52pm

کراچی: پی سی بی  نے کراچی ہائی پرفارمنس سینٹر کو پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے عارضی قیام گاہ میں بدل دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سندھ حکومت کی درخواست پر حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی کو پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے عارضی قیام گاہ بنادیا ہے جہاں ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم عارضی اسپتال میں ذمہ داریاں نبھانے والا پیرا میڈیکل اسٹاف قیام کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ اس مشکل صورتحال میں اپنے فرائض منصبی ادا کرنے والے پیرا میڈیکل اسٹاف ہمارے ہیروز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس شعبہ میں شامل تمام افراد اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا شہریوں کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔

سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی سی بی ان گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ پی سی بی ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے اپنے اسٹیٹ آف دی آرٹ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی کو عارضی قیام گاہ میں بدل رہا ہے تاکہ ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم عارضی اسپتال میں ذمہ داریاں نبھانے والا پیرا میڈیکل اسٹاف مزید جاں فشانی کے ساتھ فرائض انجام دے سکے۔