امریکی اداکارہ دیبی مزار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں
لاس انجلس: معروف امریکی اداکارہ دیبی مزار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، انہوں نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے یہ بتایا تھا کہ وہ بھی اس عالمی وباء کا شکار بن گئی ہیں۔
گزشتہ روز انہوں نے انستاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں ٹھیک ہوں۔
-55 سالہ اداکارہ نے لکھا کہ 'ایک ماہ قبل ان کی پوری فیملی (شوہر اور 2 نوعمر بیٹیاں) بخار، سر درد، گلے میں درد، جسم میں درد اور خشک کھانسی کا شکار ہوئی تھی لیکن وہ سب جلد ٹھیک ہوگئے تھے'۔
دیبی نے مزید لکھا کہ 'پہلے تو میں اس کی وجہ موسمی تبدیلی سمجھ رہی تھی مگر یہ تھوڑا مختلف تھا'۔
انہوں نے مزید لکھا کہ '2 ہفتے بعد جب میں 15 مارچ کو صبح اٹھی تو مجھ میں بھی یہی تمام علامات موجود تھیں اور 102 اعشاریہ 4 بخار بھی تھا جس کے بعد میں نے سوچا کہ مجھے فلو یا کورونا ہوگیا ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'مجھے امید ہے کہ میں بدترین صورتحال سے گزر چکی ہوں'۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد مزار شوہر اور 2 بیٹیوں کے ہمراہ قرنطینہ میں داخل ہیں۔
اس سے قبل بھی کئی معروف شخصیات عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔ کورونا کا شکار ہونے والی معروف شخصیات میں میکسیکن فٹبال لیگ کے سربراہ ایرک بونیلا، اسکاٹ لینڈ کے کرکٹر ماجد حق، بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور اور فٹبال کے معروف کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.