Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آخر سعودی عرب میں گرمی کیوں نہیں ہو رہی؟

شائع 23 مارچ 2020 06:30am

جو سعودی عرب میں رہنے والا ہر شہری وغیر ملکی  سوال کر رہا ہے کہ سعودی عرب میں گرمی کیوں نہیں ہو رہی، موسم گرما کب آئے گا؟

سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہر موسمیات عبد اللہ الحربی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'سعودی عرب اور خلیج میں اصولی طور پر موسم سرما ختم ہوئے مدت ہوچکی ہے مگر اس کے باوجود گرمی نہیں ہو رہی۔'

انہوں نے کہا ہے کہ 'موسم بڑا عجیب ہو رہا ہے کہ چند دن گرم رہتے ہیں پھر سردی شروع ہوجاتی ہے۔'

انہوں نے کہا ہے کہ 'اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ خطے میں سرد لہروں کا گزر ہو رہا ہے، جب سرد لہریں گزرتی ہیں تو موسم سردی مائل ہوجاتا ہے اور جب یہ لہریں گزر جاتی ہیں تو موسم گرم ہو جاتا ہے۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'وقفے وقفے سے سرد لہروں کا گزر مئی کے شروع تک جاری رہے گا۔ توقع ہے کہ مئی کے پہلے ہفتہ میں گرمی ہوگی۔'

انہوں نے بتایا ہے کہ 'مئی تک موسم اسی طرح غیر یقینی رہے گا۔ کبھی سردی کبھی گرمی رہے گی، اس عرصے کے دوران متعدد علاقوں میں بارش بھی ہوگی۔'