Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس: یوم پاکستان آج سادگی کے ساتھ منایا جائے گا

شائع 23 مارچ 2020 04:25am

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں آج یوم پاکستان سادگی کے ساتھ منایا جائے گا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے قوم آج یوم پاکستان سادگی کے ساتھ منائے گی، یوم پاکستان پر منعقد ہونے والی تمام سرکاری اور غیرسرکاری تقریبات منسوخ کی جاچکی ہیں، تاہم دن کے آغاز پر مساجد، گرجاگھروں، مندروں اور گورودوارں میں عبادت کے دوران ملک کی سلامتی، ترقی خوشحالی اورخاص طور پر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

قومی اعزازات کی مرکزی تقریب آج ایوان صدر میں ہونا تھی جس میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شخصیات کوعسکری وسول اعزازات سے نوازنا تھا، گورنر ہاؤسز میں ہونیوالی اعزازات کی تقاریب بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اعزازات کی تقریب صورتحال بہتر ہونے پر منعقد کی جائے گی، اسی طرح لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی نہیں ہوگی جب کہ واہگہ بارڈر، گنڈا سنگھ بارڈر پر قومی پرچم اتارے جانے کی تقریبات میں بھی شہری شریک نہیں ہوسکتے، جب کہ سیاسی اورمذہبی جماعتوں کی طرف سے بھی کوئی تقریب نہیں ہوگی۔