Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاک ڈاؤن کردیتا ہوں تو دہاڑی والے گھروں میں بند ہوجائیں گے: وزیراعظم

شائع 22 مارچ 2020 10:52am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر آج پورا لاک ڈاؤن کردیتا ہوں تو دہاڑی والے گھروں میں بند ہوجائیں گے، 25 فیصد غریب لوگوں کا کیا ہوگا، کیا ہمارے پاس اتنے وسائل ہیں کہ دہاڑی والے تمام لوگوں کو گھروں میں خوراک پہنچا سکیں۔

قوم سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام مجھ پر بھروسہ رکھیں۔ ہمیں کورونا وائرس سے نہیں، گھبراہٹ اور افراتفری سے زیادہ خطرہ ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بحث چل رہی ہے کہ ملک کولاک ڈاؤن کرنا چاہیے، لاک  ڈاؤن یا کرفیو کا مطلب شہریوں کو گھروں میں مکمل بند کردینا ہے.

وزیراعظم نے کہا کہ میں آج پورا پاکستان لاک ڈاؤن کردیتا اگر ہمارے حالات اٹلی اور چین کی طرح ہوتے، ہم نے اسکول، یونیورسٹیاں اور شاپنگ سینٹرز بند کردیے ہیں تاہم عوام کو خود اپنے آپ کو لاک ڈاؤن کرنا چاہیے۔