Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے الیکٹرک کا کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر اہم اقدامات کا فیصلہ

شائع 22 مارچ 2020 10:29am

کراچی: کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر کے الیکٹرک نے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہائی الرٹ کیے گئے ہسپتالوں کو متواتر بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مینٹیننس شٹ ڈاؤن کو موخر کر دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صارفین 118 کال سینٹر، ہماری ویب سائٹ اور 8119 پر ایس ایم ایس یا کے ای سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر رابطہ کو ترجیح دیں۔

انہوں نے مطلع کیا ہے کہ غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر عارضی طور کسٹمر کیئر سینٹرز سے خدمات بند کردی گئیں ہیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فیلڈ سٹاف اور ریپڈ رسپانس سنٹرز متحرک ہیں۔