Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ایسے خوش ہیں جیسے شہباز شریف نہیں کمانڈر سیف گارڈ آگیا ہے'

اپ ڈیٹ 22 مارچ 2020 01:47pm
فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف لیڈر آف اپوزیشن ہیں، ان کی واپسی کے لیے بڑی محنت ہوئی ہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبار شریف کی وطن واپسی سے متعلق کہا ہے کہ شہباز شریف کی واپسی کے لیے بڑی محنت کی گئی ہے، شہباز شریف کی فلائٹ کو آنے دینا خوش آئند ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی پر شہباز شریف کے دوستوں کا قبضہ ہو ہی گیا تھا، امید ہے باقی شریف فیملی بھی اسی طرح واپس آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کی طرف جو پیسے بنتے ہیں اس کا پلی بارگین کریں اور بے شک لندن میں رہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری نے لیگی ارکان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نون لیگ کی دیگی چمچے ایسے خوش ہیں جیسے شہباز شریف نہیں کمانڈر سیف گارڈ آگیا ہے۔

فواد چوہدری نے لکھا سالوں حکمرانی کے بعد تباہ حال ادارے اور کمزور معیشت دے کر لندن جا بیٹھیں اور ٹھٹھے لگائیں۔ آنا جانا لگا رہے گا لیکن ان کا سیاسی مستقبل بڑا زیرو ہے۔