ميکسيکن فٹبال ليگ کے صدر اور اسکاٹش کرکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق
کورونا وائرس کے کھیلوں پر وار جاری ہیں، ميکسيکن فٹبال ليگ کے صدر ایرک بونیلا ميں کورونا وائرس کی تصديق ہوگئی۔ اسکاٹ لينڈ کرکٹ ٹيم کے سابق کھلاڑی ماجد حق کا ٹيسٹ بھی مثبت آگيا۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے کاؤنٹی سیزن معطل کردیا جبکہ اولمپکس کو بھی ملتوی کرنے کی باتیں شروع ہو گئیں۔
کورونا وائرس کا خطرہ، انگلش کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کی تمام سرگرمياں 28 مئی تک معطل کرديں۔ کاؤنٹی کرکٹ کے نئے سيزن کا آغاز بھی جون يا جولائی سے ہوگا۔
ورلڈ ريکارڈ ہولڈر ميراتھن رنر کيپچوگے احتياطی تدابير اختيار کرتے ہوئے آئسوليشن ميں چلے گئے۔
اسٹار فٹبالر کرسٹيانو رونالڈو کی پرستاروں کو گھر پررہنے کی ہدايت کردی۔ ورلڈ ہيلتھ آرگنائزيشن کی احتياطی تدابير کا چارٹ بھی ٹوئٹ کيا۔
Hi guys, just a little message and reminder of the steps we must all follow to protect ourselves and our loved ones. Please stay safe. #stayhome #staysafe pic.twitter.com/xvqXLLtj9R
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) March 20, 2020
برطانوی ايتھليٹکس کے چيئرمين نک کوورڈ نے ٹوکيو اولمپکس کو ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔
Comments are closed on this story.