Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس: کرکٹ کا ایک اور اہم ایونٹ معطل

شائع 21 مارچ 2020 03:09pm

کورونا وائرس کے کھیلوں پر وار جاری ہیں، انگلش کرکٹ بورڈ نے کاؤنٹی سیزن معطل کردیا جبکہ اولمپکس کو بھی ملتوی کرنے کی باتیں شروع ہو گئیں۔

کورونا وائرس کا خطرہ، انگلش کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کی تمام سرگرمياں 28 مئی تک معطل کرديں۔ کاؤنٹی کرکٹ کے نئے سيزن کا آغاز بھی جون يا جولائی سے ہوگا۔

ورلڈ ريکارڈ ہولڈر ميراتھن رنر کيپچوگے احتياطی تدابير اختيار کرتے ہوئے آئسوليشن ميں چلے گئے۔

اسٹار فٹبالر کرسٹيانو رونالڈو کی پرستاروں کو گھر پررہنے کی ہدايت کردی۔ ورلڈ ہيلتھ آرگنائزيشن کی احتياطی تدابير کا چارٹ بھی ٹوئٹ کيا۔

ميکسيکن فٹبال ليگ کے صدر ایرک بونیلا ميں کورونا وائرس کی تصديق ہوگئی۔ اسکاٹ لينڈ کرکٹ ٹيم کے کھلاڑی ماجد حق کا ٹيسٹ بھی مثبت آگيا۔

برطانوی ايتھليٹکس کے چيئرمين نک کوورڈ نے ٹوکيو اولمپکس کو ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔