Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیوی فاسٹ بولر میکلینیگھن شرجیل خان کی حمایت میں بول پڑے

اپ ڈیٹ 21 مارچ 2020 02:40pm

کیوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر مچل میکلینگھن نے فکسنگ اسکینڈل میں پابندی کا سامنا کرکے کرکٹ میں واپس آنے والے ہارڈ ہٹنگ بلے باز شرجیل خان کی حمایت میں بیان جاری کردیا۔

پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے کیوی فاسٹ بولر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 'پی ایس ایل کے دوران روزانہ شرجیل کو سخت ٹریینگ کرتے دیکھا، انہوں نے خود کو فٹ رکھنے کیلئے بہت کم آرام کیا'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں یہ بھی سوچتا رہا کہ کہیں وہ پاکستان ٹیم میں واپسی اور وزن کم کرنے کیلئے ضرورت سے زیادہ محنت تو نہیں کررہے جس کی وجہ سے ان کی بیٹنگ کارکردگی میں تسلسل کی کمی نظر آئی، تھوڑا آرام بھی کرتے تو شاید کارکردگی مزید بہتر ہوتی'۔

یہ بھی پڑھیئے: شرجیل خان قومی ٹیم میں فوراً واپسی کیلئے تیار دکھائی نہیں دیتے، وقار یونس

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شرجیل خان قومی ٹیم میں فوراً واپسی کیلئے تیار دکھائی نہیں دیتے۔ بولنگ کوچ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث و مباحثہ جاری ہے۔

اکثر صارفین کا خیال ہے کہ شرجیل خان کی فٹنس میں کمزوریوں کو نظرانداز کرکے انہیں رواں برس آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں موقع دیا جانا چاہیئے جبکہ کچھ صارفین وقار یونس کے بیان کی حمایت کرتے بھی نظر آئے۔