Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس: پی آئی اے نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں

شائع 21 مارچ 2020 09:22am
فائل فوٹو

کراچی: کورونا وائرس کے پیش نظر پی آئی اے نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

ترجمان قومی ایئر لائن عبداللہ خان کے مطابق حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پی آئی اے نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں۔ پابندی کا اطلاق آج رات 8 بجے سے 28 مارچ تک ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کیلئے معذرت خواہ ہیں، لیکن پرہیز علاج سے بہتر ہے، مزید معلومات اوربکنگ کی تبدیلی کیلئے پی آئی اے کال سینٹرسے رابطہ کریں۔