Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: مزید 29 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

اپ ڈیٹ 21 مارچ 2020 12:29pm
فائل فوٹو

کراچی: صوبہ سندھ میں مزید 29 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے گزشتہ روز کراچی کے شہریوں سے 3 روزہ رضاکارانہ تنہائی اختیار کرنے کی اپیل کی تھی، جس کے باعث شہر قائد میں سڑکوں پر عوامی آمد ورفت انتہائی کم ہے۔ سرکاری اداروں کے بعد نجی اداروں کے دفاتر بھی بند ہوگئے ہیں، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 29 افراد متاثر ہوئے ہیں، کراچی میں 14 جب کہ سکھر کے قرنطینہ میں 15 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 267 ہوگئی ہے۔

کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 101 ہوگئی ہے۔ کراچی کے مجموعی متاثرین میں سے 60 افراد کو رابطوں کے ذریعے کورونا وائرس لاحق ہوا ہے۔