محکمہ موسمیات نے خوشخبری سُنا دی
محکمہ موسمیات کے مطابق 21 مارچ ہفتہ کے روز شہر قائد کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جب کہ ہفتہ سے منگل تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہفتہ سے منگل تک بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
ادارے کے مطابق اتوار اور پیر کو بلوچستان، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، دادو، کراچی اور حیدر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں ہفتہ 21 مارچ کو شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 23 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ادارے کے مطابق کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے 10 سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
Comments are closed on this story.