Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

رشی کپور کا وزیراعظم عمران خان کے نام اہم پیغام

شائع 21 مارچ 2020 04:32am

بولی وڈ کے مشہور اداکار رشی کپور نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد پاکستانی عوام اور وزیراعظم عمران خان کو ایک اہم پیغام بھیجا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بولی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام میرے دل کے بہت قریب ہیں، میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے رشی کپور نے لکھا کہ نہایت ہی ادب کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیں، کیونکہ پاکستانی عوام ہمارے لیے قابل احترام ہیں، ماضی میں ہم ایک تھے۔

ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ کورونا وائرس عالمی وباء ہے، میں پاکستانی عوام سے پیار کرتا ہوں۔ ٹویٹر پر آخر میں انہوں نے "انسانیت زندہ باد" کا نعرہ بھی لگایا۔