ملک میں کورونا وائرس کے مزید 200 کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 664 ہوگئی
کراچی: پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 664 ہوگئی، ملک میں آج 200 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ آج سب سے زیادہ 89 کیسز سکھر سے رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب میں بھی 77 نئے کیسز سامنے آئے۔ بلوچستان میں مریضوں کی تعداد 104 تک جا پہنچی، جہاں 25 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 664 ہوگئی، ملک میں آج 200 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ آج سندھ میں 90 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، سکھر میں سب سے زیادہ 89 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں آج 77 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ میں 357، پنجاب میں 137 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، بلوچستان میں کووڈ نائنٹین کے مریضوں کی تعداد 104 ہوگئی۔
کے پی میں 27، گلگت بلتستان میں کورونا کے 30 کیسز، اسلام آباد میں کورونا کے 9 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
کراچی میں کورونا کا ایک نیا کیس سامنے آیا، انسان سے انسان میں منتقلی کے کیسز کی تعداد 60 ہوگئی۔
بلوچستان میں آج 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں آج 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں ہنگامی بنیادوں پر آئسیولیشن سینٹرز اور قرنطینہ قائم کیے جارہے ہیں جبکہ وزیراعظم نے لاک ڈاؤن نہ کرنے پر اصرار کیا ہے۔
کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کو 3 دن گھروں میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خدارا گھروں میں رہیں، نہ صرف خود کو اپنے بچوں اور دوستوں کو بھی کورونا سے بچانا ہے، اصل پریشانی کی بات لوکل ٹرانسمیشن کے بڑھتے کیسز ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں بھی ایک اسپتال قائم کیا جائے گا جو 10 ہزار بستروں پر مشتمل ہوگا۔
کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت سندھ کے ماتحت تمام ادارے بند کردیئے گئے ہیں، چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا ہے کہ 3 اپریل تک سندھ کے 25 سرکاری محکمے اور ان کے ذیلی دفاتر بند رہیں گے، اس کے علاوہ خود مختار کارپوریشنز، ادارے اور لوکل کونسلز میں بھی تعطیل ہوگی، سندھ تعطیلات کے باوجود تمام محکموں کے انتظامی سربراہان اور سینئر افسران آن کال رہنے کے پابند ہوں گے۔
چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت، داخلہ، خزانہ، بلدیات، خوراک، منصوبہ بندی و ترقیات میں سرکاری تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور محکمہ جیل خانہ جات کے دفتر بھی کھلے رہیں گے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے میں تمام مارکیٹس، ریستوران اور شاپنگ مالز تین ہفتوں کیلئے بند رکھنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ریسٹورینٹس سے کھانا لے جانے اور گھر پہنچانے کی اجازت ہوگی۔
حکم نامے کے مطابق شہروں میں چلنے والے بسیں اوربلوچستان سے چلنے والی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی تین ہفتوں کیلئے بند رہیں گی۔
کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے وہیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی اس سے محفوظ نہیں ۔ ہنڈریڈ انڈیکس گزشتہ 2 ہفتوں سے مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔
Comments are closed on this story.