Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 487 ہوگئی،اور 3 اموات رپورٹ

شائع 20 مارچ 2020 04:59pm

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چار سو ستاسی ہوگئی ہے۔ جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے تین اموات سامنے آئی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس سے دو سو انچاس افراد متاثر ہوئے۔ بلوچستان میں اکیاسی، پنجاب میں چھیانوے، خیبرپختونخوا میں تئیس، گلگت بلتستان میں تیس، اسلام آباد میں سات اور آزادکشمیر میں ایک شخص متاثر ہوا۔ پاکستان میں کورونا کو شکست دیکر پانچ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کوروناوائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد487ہوگئی، پاکستان میں کورونا وائرس کےمزید38کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ میں کورونا وائرس سے249 افراد متاثر ہوئے۔

بلوچستان میں81،پنجاب میں 96 افراد متاثرہوئے ،خیبرپختونخوامیں 23،گلگت بلتستان میں30کیسزرپورٹ ہوگئے، اسلام آبادمیں 7اورآزادکشمیرمیں ایک شخص کوروناکاشکارہوا

کورونا وائرس سے پاکستان میں3افراد جاں بحق ہوئے۔