Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹوکیواولمپکس کی مشعل یونان سے جاپان پہنچ گئی

شائع 20 مارچ 2020 05:15pm

ٹوکیواولمپکس کی مشعل خصوصی طیارے کے ذریعے یونان سے جاپان پہنچ گئی، 24 جولائی سے 9 اگست تک شیڈول ہیں، کورونا وائرس کے باعث اولمپکس کے انعقاد پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔

اولمپک مشعل خصوصی طیارے کےذریعے یونان سے جاپان پہنچی، جہاں 3 مرتبہ کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ تادا ہیرو نومورا اورساؤری یوشیدا نے اسے وصول کیا اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کے حوالے کیا۔

ائیر سیلف ڈیفینس فورس کے ماتسوشیما ائیربیس پر مختصر سی تقریب منعقد ہوئی جس میں عام افراد کو شرکت کی اجازت نہیں تھی، یادا ہیرو اور ساؤری نے ٹارچ سے بڑی مشعل روشن کی۔

اولمپک مشعل 56 سال بعد جاپان آئی ہے جہاں 24 جولائی سے 9 اگست تک اولمپک گیمز شیڈول ہیں، جاپان میں مشعل کے سفر کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔

کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور جاپان عالمی وباء کورونا وائرس کے باوجود اولمپکس کے انعقاد کیلئے پرامید ہیں۔