کورونا وائرس، اسٹیٹ بینک کے معاشی بہتری کیلئے رعایتی اقدامات
کورونا وائرس سے معیشت کو ہونے والے نقصان پر اسٹیٹ بینک نے رعایتی اقدامات لیے ہیں ۔ اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹ فنانس اور طویل مدتی قرضوں پر چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایکسپورٹ ری فنانس پارٹ ون کے تحت قرض لینے والوں کو چھ ماہ کی رعایت دی جائیگی۔
جنوری سے جون کے درمیان ایکسپورٹ اڈرز کے لئے چھ ماہ کی چھوٹ دیدی گئی۔
یکم۔جنوری سے 20 مارچ تک ایکسپورٹ ری فنانس کے اڈرز کی شپمٹ نہ ہونے پر جرمانہ ختم کردیا گیا ہے اور اگر کسی ایکسپورٹر سے جرمانہ وصول کرلیا ہے اس کو واپس کیا جائے گا۔
ایکسپورٹ ری فنانس پیرا ٹو کے کے تحت قرض لینے والوں کے لئے ہدف میں کمی کردی گئی۔ پیرا ٹو کے ایکسپورٹ ری فنانس لینے والوں کو 2 گنا کے بجائے 1.5 اضافے کا کردیا ہے۔
ایکسپورٹرز کو اپنی کارکردگی کا ہدف پورا کرنے کے لئے چھ ماہ کی رعایت دی گئی ہے۔ ایکسپورٹرز کو ای ایف اور ای ای اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کے لئے 31 جنوری 2021 تک توسیع کردی گئی۔
برآمدی صنعت کے لئے مشینری خریداری کےئے طویل مدتی قرض اسکیم کی شرائط بھی نرم کردی گئیں۔
Comments are closed on this story.