Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کردیا

شائع 20 مارچ 2020 02:01pm

پی سی بی  نے کرپشن کی دو بار پیشکش ہونے کے باوجود مطلع نہ کرنے پر بلے باز عمراکمل کو چارج کردیا، 31 مارچ تک جواب جمع کرانا ہوگا۔

عمراکمل اِن ٹربل، پی سی بی نےچارج کردیا۔ انہوں نے دو مرتبہ کرپشن کی پیشکش پر پی سی بی کو آگاہ نہیں کیا۔ پی سی بی نےعمراکمل کو 20 فروری کو معطل کیا تھا۔

عمر اکمل کو 17 مارچ کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2 اعشاریہ 4 اعشاریہ 4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی پر نوٹس آف چارج جاری کردیا گیا ہے، 14 روز کے اندر 31 مارچ تک تحریری جواب جمع کرانا ہوگا۔

پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کا آرٹیکل 2 اعشاریہ 4 اعشاریہ 4 کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجنلس اینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ نہ کرنے سے متعلق ہے۔

جرم ثابت ہونے پر 6 ماہ سے لے کر تاحیات پابندی لگ سکتی ہے۔