پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کردیا
پی سی بی نے کرپشن کی دو بار پیشکش ہونے کے باوجود مطلع نہ کرنے پر بلے باز عمراکمل کو چارج کردیا، 31 مارچ تک جواب جمع کرانا ہوگا۔
عمراکمل اِن ٹربل، پی سی بی نےچارج کردیا۔ انہوں نے دو مرتبہ کرپشن کی پیشکش پر پی سی بی کو آگاہ نہیں کیا۔ پی سی بی نےعمراکمل کو 20 فروری کو معطل کیا تھا۔
عمر اکمل کو 17 مارچ کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2 اعشاریہ 4 اعشاریہ 4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی پر نوٹس آف چارج جاری کردیا گیا ہے، 14 روز کے اندر 31 مارچ تک تحریری جواب جمع کرانا ہوگا۔
پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کا آرٹیکل 2 اعشاریہ 4 اعشاریہ 4 کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجنلس اینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ نہ کرنے سے متعلق ہے۔
جرم ثابت ہونے پر 6 ماہ سے لے کر تاحیات پابندی لگ سکتی ہے۔
Comments are closed on this story.