Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا وائرس: کھلاڑیوں کیلئے گھر پر وقت گزارنا چیلنج بن گیا

اپ ڈیٹ 20 مارچ 2020 01:11pm

کورونا وائرس کی وجہ سے دنيا بھر ميں کھيلوں کي سرگرمياں متاثر ہوئيں تو کھلاڑيوں کيلئے گھرپر وقت گزارنا چيلنج بن گيا۔ کھلاڑی ٹائم پاس کیسے کررہے ہیں جانیئے۔

کورونا وائرس سے کھيلوں کے ايونٹ متاثر، فارغ وقت کيسے گزارا جائے؟ کھلاڑيوں نے گھر پر ہی سرگرمياں شروع کرديں۔ اسٹار فٹبالر لائنل ميسی نے ٹشو رول کيساتھ فٹبال اسکلز دکھائيں۔

انگلش بلے باز اين بيل نے ڈائننگ روم کو ميدان بناليا، کرس گيل نے خود کو گھر پر روکنے کا چيلنج ديتے ہوئے مختلف ايکسرسائز کيں۔

قومی ہاکی پليئر عماد بٹ نے ڈرائنگ روم ميں ہی ہاکی کی پريکٹس شروع کردی جبکہ فرانچ ٹینس پليئر لوکاس پاؤلی نے ٹينس کھيل کر وقت گزارا۔

دوسري جانب کورونا کے باعث انگلينڈ ميں فٹبال کی تمام سرگرمياں 30 اپريل تک ملتوی کردی گئيں۔

فارمولا ون موناکو گراں پری منسوخ جبکہ ڈچ اور اسپينش گراں پری ملتوی کردی گئیں۔