Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان: کورونا، اجتماعات پر پابندی کے باجود دھرنا

شائع 19 مارچ 2020 03:02pm

صوبائی حکومت کی طرف سے اجتماعات پر پابندی لیکن شمالی وزیرستان کے متاثرین کا دھرنا آج بھی جاری ہے۔ نہ حفاظتی تدابیر،نہ ہی کوئی روک ٹوک کیاگیا۔ کیا احکامات صرف اعلانات تک ہی محدود ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سےجلسے جلوس واجتماعات پر پابندی بیانات تک محدود۔پشاور میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کا دھرنا کئی ہفتوں سے جاری ہیں۔

مظاہرین کی جانب سے نہ تو حکومتی احکامات خاطر میں لئے جارہے ہیں اور نہ ہی انہیں حفاظتی تدابیر اپنانے کی کوئی پرواہ ہے۔

  کورونا وائرس کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کو اپنے ہی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔