پشاور ،مردان میں کورونا سے اموات، متعلقہ یوسی میں لاک ڈاون
پشاور اور مردان میں کورونا وائرس سے اموات کے بعد دونوں اضلاع کی متعلقہ یوسی کو لاک ڈاون کردیا گیا، سفید ڈھیری قرنطینہ قرار دے دیا گیا۔
یو سی منگا سے کسی کو باہر جانے یا اندر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
پشاور اور مردان کی ضلعی انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق سفید ڈھیری کو قرنطینہ قرار دیا گیا جبکہ یونین کونسل منگا میں آنے جانے پر پابندی لگا کردونوں علاقوں کو مکمل طور پرلاک ڈاون کردیا۔
مردان میں چارسدہ روڈ پر کسی قسم کی گاڑی جانے کی اجازت نہیں۔ منگا میں کرونا وائرس سے ہلاکت پر آمد رفت بند کردی گئی،جبکہ سفید ڈھیری کے تمام داخلی راستے ہر قسم آمد ورفت کیلئے بند ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے پورے علاقے کی اسکریننگ کا فیصلہ بھی کیا۔
کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والا ہنگو کا رہائشی سفید ڈھیری میں رہائش پذیر تھا جبکہ مردان میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس سے جانبحق شخص کا تعلق یونین کونسل منگا سے تھا۔
Comments are closed on this story.