پنجاب: کورونا وائرس، حفاظتی انتظامات جاری
پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
مریضوں کی سہولت کیلئے تین لیبارٹریز ٹیسٹوں کیلئے مختص ہیں جن میں دو پرائیویٹ لیبارٹریز پر مہنگے ٹیسٹ مریضوں کی پریشانی بڑھا رہے ہیں۔
کورونا وائرس پھیلا توپنجاب حکومت نے انتظامات شروع کئے۔
صوبے میں چالیس اور لاہور کے میو، سروسز اور پی کے ایل آئی میں آئسولیشن وارڈز بنا دئیے گئے جہاں مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مریضوں کی سہولت کیلئے صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں مفت جبکہ چغتائی لیب سے سات ہزار نو سو اور شوکت خانم سے آٹھ ہزار چھ سو روپے میں ٹیسٹ کئے جارہے ہیں اور مریضوں کو مہنگے ٹیسٹ پریشان کررہے ہیں۔
ریڈ کریسنٹ عوام کو پانچ سو روپے میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرے گا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.