Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب: کورونا کے 78 کیسز کی تصدیق

شائع 19 مارچ 2020 02:55pm

وزیر صحت پنجاب نے صوبے میں کورونا وائرس کے اٹھہتر کیسز کی تصدیق کردی۔

یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اسی فیصد افراد پیناڈال سے ہی صحتیاب ہوسکتے ہیں۔ بیس فیصد دیگر افراد کے لیے الگ بندوبست کیا ہوا ہے۔ شوکت خانم کو آدھی کٹس دی ہوئی ہیں، آدھی خود رکھی ہیں۔

یاسمین راشد کے مطابق پنجاب میں کورونا سے 78 افراد متاثر ہیں، کورونا کے مریضوں کی 3 کیٹگریز ہیں، 80 فیصد افراد پیناڈال سے ہی صحتیاب ہوسکتے ہیں۔

 یاسمین راشد کے مطابق شوکت خانم کو آدھی کٹس دی ہوئی ہیں، آدھی خود رکھی ہیں۔