Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا کیخلاف ایدھی فاونڈیشن بھی متحرک

شائع 19 مارچ 2020 02:49pm

سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی کہتے ہیں کورونا کے پیش نظر رضاکاروں کو تربیت دی جارہی ہے اور کٹس بھی فراہم کردی گئی ہیں۔

ایمبولینسز کو کیمیکلز سے صاف کرنے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے رضاکار پہلے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں گے اور ساتھ ساتھ اپنے فرائض بھی انجام دیں گے۔

دوسری جانب  کورونا اقدامات کیخلاف حکومتی اقدامات پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان ، ظفر مرزا اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے، کانفرنس میں ملک میں کورونا کے 326 کیسز کی تصدیق کردی گئی۔

 پریس کانفرنس میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  ہم تمام صورتحال سے آگاہ ہیں، تمام صوبائی حکومتیں دن رات محنت کررہی ہیں،ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے جان و مال اور صحت کی حفاظت وزیراعظم سب سے بڑی قومی ذمہ داری سمجھتےہیں،ابتک کوتاہی اور لاپروائی نہیں ہوئی، کوئی کوتاہی اور لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔