Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کیخلاف جنگ، قومی کرکٹرز بھی میدان میں آگئے

شائع 19 مارچ 2020 12:11pm

کورونا کیخلاف جنگ، قومی کرکٹرز بھی میدان میں آگئے۔ ٹیسٹ کپتان اظہرعلی، ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم اور محمد حفیظ نے آگاہی پیغام دیئے۔

ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے اپنے پیغام میں احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے ہاتھ نہ ملانے اور گلے نہ ملنے کی تاکید کی۔ اس کے علاوہ سنیٹائیز کے استعمال پر، ماسک پہننے پر اور ہاتھ دھونے پر زور دیا۔

انہوں نے گھر کے بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھنے کو بھی کہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم نے حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے، اس کے علاوہ قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی اور آپ کے اہلخانہ کی صحت بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹشو پیپر اور رومال کو استعمال کے بعد کوڑے دان میں پھینک دیں کیونکہ آپ کی تھوڑی سی احتیاط آپ کو اورآپ کے اہلخانہ کو اس مضر بیماری سے بچاسکتی ہے،