Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی سے متعلق بالی ووڈ اداکاروں کے خیالات

شائع 18 مارچ 2020 07:13pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کرکٹ کی دنیا میں ایسا نام بنایا کہ کافی عرصہ قبل بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ہونے کے باوجود بھی اُن کی فین فالوونگ میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ وہ آج بھی جب میدان میں کھیلنے کیلئے اترتے ہیں تو تماشائی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں اُن کا استقبال کرتے ہیں۔

گزشتہ روز کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل کو منسوخ کردیا گیا مگر اس لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم ملتان سلطانز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ہوا تھا۔

ان دنوں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کھیلوں کی سرگرمیاں بُری طرح متاثر ہیں تو ایسے میں ہم نے فخر پاکستان بوم بوم آفریدی سے متعلق کچھ بالی ووڈ شخصیات کے خیالات آپ لوگوں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہد آفریدی کے فینز پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں موجود ہیں، جن ممالک میں کرکٹ نہ بھی کھیلی جاتی ہو وہاں کے لوگ بھی شاہد آفریدی کو ضرور جانتے ہیں۔ آئیے آج آپ کو شاہد آفریدی سے متعلق بالی ووڈ شخصیات کے خیالات بتاتے ہیں۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان

Image result for shah rukh khan

ایک شو کے دوران شاہ رخ خان نے کہا کہ میں جتنا بھی بڑا ہیرو بن جاؤں مگر مجھ سے سب لڑکیاں یہی کہتی ہیں کہ تم شاہد آفریدی نہیں لگتے۔

سلمان خان کے بھائی سہیل خان

Image result for sohail khan bollywood

سہیل خان نے ایک لیگ کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں آفریدی کا بہت بڑا مداح ہوں۔

سوارا بھاسکر

Image result for swara bhaskar

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے شاہد آفریدی بہت پسند ہیں، وہ بچپن سے میرے کرَش ہیں۔

زرین خان

Image result for zareen khan

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے ایک لیگ کی تقریب کے دوران کہا تھا کہ مجھے ہمیشہ سے شاہد آفریدی بہت پسند ہیں اور آج اُن سے مل کر میرا خواب پورا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس تقریب میں بوم بوم خود بھی موجود تھے۔

ایک اور انٹرویو میں اُن سے سوال کیا گیا کہ آپ کو کرکٹ کا کتنا شوق ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے کرکٹ کا نہیں شاہد آفریدی کا شوق ہے۔

یامی گوتم

Image result for yami gautam

بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے شاہد آفریدی بہت پسند ہیں اور جب میں نے اُن کو چھکے مارتے ہوئے دیکھا تو میرے بھی چھکے چھوٹ گئے تھے۔

عرشی خان

Image result for arshi khan

بھارتی اداکارہ عرشی خان نے کہا تھا کہ مجھے شاہد آفریدی بچپن سے ہی بہت پسند ہیں اور مجھے ان کا مسکرانا بہت ہی اچھا لگتا ہے۔