Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس کے خوف سے کھیلوں کے کئی اہم ایونٹس ملتوی

شائع 18 مارچ 2020 04:58pm

کورونا وائرس کے خوف سے يوروکپ ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور کوپا امریکا کپ کو 2021 تک ملتوی کردیا گیا، فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ بھی ستمبر تک مؤخر کردیا گیا جبکہ امریکی باسکٹ بال پلیئر کیون ڈیورانٹ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے کھيلوں کی دنیا بھی بری طرح متاثر ہوگئی ہے، يورو کپ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کو ایک سال کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

جون جولائی میں کولمبیا اور امریکا میں ہونے والے کوپا امریکا کپ کو بھی آئندہ سال تک کیلئے مؤخر کردیا گیا۔

مئی میں ہونے والے سال کے دوسرے گرینڈ سلم فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کو بھی ستمبر تک ملتوی کردیا گیا۔ امریکی باسکٹ بال پلیئر کیون ڈیورانٹ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا۔

روس میں انٹرنیشنل چیس ٹورنامنٹ میں کھلاڑی ہرچال سے پہلے سینی ٹائزر کا استعمال کررہے ہیں جبکہ منتظمین نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے یا نہ ملانے کا اختیار کھلاڑیوں کو دے دیا۔