سندھ ہائیکورٹ: سینی ٹائزز کی مہنگے داموں فروخت پر برہمی
سندھ ہائیکورٹ نے سینی ٹائزر کی مہنگے داموں فروخت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں سینیٹائزر ذخیرہ کرکے مہنگے داموں فروخت کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
سندھ ہائیکورٹ میں سینی ٹائزر ذخیرہ کر کے مہنگے داموں فروخت کرنے کے خلاف سماعت میں چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپلائی اینڈ بیورو کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
سماعت میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا ؟ اور پوچھا بتایا جائے سینیٹائزر کہاں ذخیرہ ہوئے ہیں؟َ پولیس کو فوری بھیج کر چھاپہ پڑواتے ہیں۔
سماعت میں انہوں نے ریمارکس دیئے کہ سینیٹائزر غائب نہیں ہوئے ، زائد قیمتوں پر فروخت کیے جارہے ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ کراچی میں سینیٹائزر غائب ہوگئے ہیں ۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد علی مظہر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپلائی اینڈ بیورو کو شوکاز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائے کا حکم دیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا حکومت سندھ نے اس معاملات کے لیے سیشن جج تعینات کیا ہے ؟ جس پرعدالت کو بتایا گیا کہ اب تک کوئی بھی سیشن جج تعینات نہیں کیا گیا،عدالت نے سندھ حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت سات اپریل تک ملتوی کردی۔
Comments are closed on this story.