Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: کورونا وائرس، آٹا نایاب، منافع خور سرگرم

شائع 18 مارچ 2020 03:23pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن ہوتے ہی دکانوں پر آٹا نایاب ہوگیا۔  منافع خوروں نے کمر کس لی۔ 

شہری پریشان حال حکومت سے آٹے کی سپلائی کو ممکن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

 کورونا وائرس کے تدارک کیلئے شہرقائد  میں جزوی لاک ڈاؤن پندرہ روز کیلئے بازار بند ہیں۔  سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔

ایسے میں آٹا نایاب ہوگیا۔ شہری پریشان ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن سے پہلے انتظامات بھی کرلئے جاتے۔ فلور ملز مالکان کو گندم کی فراہمی نہ ہونے پر  شہر میں آٹے کے بحران کا خدشہ ہے۔

منافع خوروں  اور ذخیرو اندوزوں کی تو عید سے پہلے ہی عید ہوگئی ہے۔