کراچی: کورونا وائرس، آٹا نایاب، منافع خور سرگرم
کراچی کے مختلف علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن ہوتے ہی دکانوں پر آٹا نایاب ہوگیا۔ منافع خوروں نے کمر کس لی۔
شہری پریشان حال حکومت سے آٹے کی سپلائی کو ممکن بنانے کا مطالبہ کردیا۔
کورونا وائرس کے تدارک کیلئے شہرقائد میں جزوی لاک ڈاؤن پندرہ روز کیلئے بازار بند ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔
ایسے میں آٹا نایاب ہوگیا۔ شہری پریشان ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن سے پہلے انتظامات بھی کرلئے جاتے۔ فلور ملز مالکان کو گندم کی فراہمی نہ ہونے پر شہر میں آٹے کے بحران کا خدشہ ہے۔
منافع خوروں اور ذخیرو اندوزوں کی تو عید سے پہلے ہی عید ہوگئی ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.