Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس، بچت بازاروں پر پابندی عائد

شائع 18 مارچ 2020 03:18pm

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر بلدیہ اعظمٰی کراچی نے شہر کی حدود میں لگنے والے تمام بچت بازاروں پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔

کراچی کے بچت بازاروں پر پابندی عائد کردی گئی،  میئر وسیم اختر کے حکم پر متعلقہ محکمے نے  بچت بازاروں پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

 جس کے تحت شہر کی حدود میں بچت بازار اور ہر قسم کے فیسٹیول کے لیے جاری کیے گئے تمام  اجازت نامے عارضی طور پر معطل کردیئے گئے۔

حکم کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تمام بچت بازار تا حکم ثانی بند رہیں گے۔